Generative AI Tutorial
سافٹ ویئر ایپلی کیشنز میں جنریٹو اے آئی کا استعمال؟
پچھلے ٹٹوریل میں،ہم نے جنریٹو اے آئی کے ویب انٹرفیس اور اس کے سافٹویئر ایپلیکیشنز کے استعمال پر بات کی تھی۔ اس
ٹٹوریل میں،ہم یہ جانیں گے کہ جنریٹو اے آئی کی مدد سے کیسے شاندار سافٹویئر ایپلیکیشنز بنائی جا رہی ہیں۔ ہم آپ کو
وہ ٹیکنالوجی بھی دکھائیں گے جو آپ کو عوامی ڈیٹا کے بجائے آپ کے اپنے ڈاکیومنٹس پر کام کرنے کی سہولت فراہم کرتی
ہے۔
جنریٹو اے آئی ایپلی کیشنز
پچھلے ٹٹوریل میں،، ہم نے اے آئی ایپلی کیشنز کی مثالیں دیکھیں جیسے کہ کسی کمپنی کی پارکنگ پالیسی کے بارے میں
سوالات کا جواب دینا، ریسٹورینٹ کے جائزے (ریو یوز ) پڑھنا، یا کھانے کے آرڈر لینے کے لیے چیٹ بوٹ بنانا۔ اگرچہ ان
میں سے کچھ
ایپس پہلے بھی موجود تھیں، جنریٹو اے آئی نے انہیں بنانا آسان اور زیادہ مؤثر بنا دیا ہے۔
ریسٹورینٹ کے جائزے کی مثال
چند سال پہلے، ریسٹورینٹ کے جائزے (ریو یوز ) پڑھنے کا نظام بنانے کے لئے بہت ساری کوڈنگ کی ضرورت ہوتی تھی۔ آپ کو
ٹیم کی ضرورت
ہوتی تھی تاکہ جائزوں کو مثبت یا منفی طرح لیبل کیا جا سکے، ایک
AI
ماڈل کو تربیت دی جا سکے، اور پھر اسے
AWS
یا Google Cloud
جیسی کلاؤڈ سروسز پر ڈیپلوائی Deploy
کیا جا سکے۔ یہ عمل
مہینوں تک کا وقت لے سکتا تھا۔
پرامپٹ بیسڈ ڈیولپمنٹ: ایک نیا طریقہ
پرامپٹ بیسڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ،یہ عمل بہت آسان ہے۔ آپ صرف ایک پرامپٹ لکھتے ہیں اور ایک لائن کوڈ کے ذریعے اے آئی
ماڈل
سے جواب حاصل کرتے ہیں۔
نتائج کا موازنہ
روایتی طریقہ استعمال کرتے ہوئےایک سنٹیمنٹ کلاسیفائر بنانے میں
: یہ عمل شامل تھے
: یہ عمل شامل تھے
:پرامپٹ بیسڈ ڈیولپمنٹ کے بغیر
ڈیٹا جمع کرنے کے لیے ایک مہینہ۔
اے آئی ماڈل کی تربیت کے لیے تین مہینے۔
تین مہینے مزید ماڈل کو مکمل کرنے کے لئے
یہ پورا عمل 6-12 مہینے لے سکتا تھا۔
:
پرامپٹ بیسڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ
پرامپٹ کی وضاحت منٹوں یا گھنٹوں میں۔
ماڈل کی تعیناتی گھنٹوں یا دنوں میں۔
:نتیجہ
جنریٹو اے آئی نے ایپلی کیشنز بنانے کے لیے درکار وقت اور کوشش کو بہت کم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے اے آئی ایپس کی
تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم، جنریٹو اے آئی غیر منظم ڈیٹا جیسے کہ ٹیکسٹ ، تصاویر، اور آڈیو کے ساتھ بہترین کام
کرتی ہے۔ اس پابندی کے باوجود، اے آئی ایپلی کیشنز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
خلاصہ
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ جنریٹو اے آئی کے ساتھ کام کرنے سے لطف اندوز ہوں گے۔ اگلے ٹٹوریل میں، ہم جنریٹو اے آئی
سافٹ ویئر
پروجیکٹ کے لائف سائیکل کے بارے میں بات کریں گے۔
!اگر آپ کے اے آئی کے بارے میں کوئی سوالات ہیں، تو کمنٹس میں پوچھیں